دنیا
01 مارچ ، 2015

مقبوضہ کشمیرمیں پی ڈی پی اور بی جے پی نے اتحادی حکومت بنالی

مقبوضہ کشمیرمیں پی ڈی پی اور بی جے پی نے اتحادی حکومت بنالی

سری نگر....... مقبوضہ کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک اور بی جے پی نے اتحاد بنالیا ۔ پی ڈی پی کے سربراہ مفتی سعید نے بحیثیت وزیراعلیٰ جموں و کشمیر عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی بھی موجود تھے ، جنھوں نے مفتی سعید کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے گلے لگا لیا۔ تقریب حلف برداری میں محبوبہ مفتی اور پارٹی کے دیگر ارکان بھی موجودتھے ، بی جےپی مقبوضہ جموں کے علاو ہ پہلی بار کشمیر میں بھی حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے مفتی سعید کو مقبوضہ کشمیر کاوزیراعلیٰ بننے پرمبارکباد دی ،تقریب حلف برداری میں ایل کے ایڈوانی ، ایم ایل Khattar اور امیت شاہ بھی موجود تھے ، حلف برداری کی تقریب جموں یونیورسٹی کے زور آور آڈیٹوریم میں ہوئی۔

مزید خبریں :