دلچسپ و عجیب
01 مارچ ، 2015

سیٹل: پرندے آٹھ سالہ بچی کیلئے تحفے لانے لگے

سیٹل: پرندے آٹھ سالہ بچی کیلئے تحفے لانے لگے

سیٹل......امریکی شہرسیٹل seatle کی آٹھ سالہ بچی کیلئے انسان تو انسان پرندے بھی تحفے لاتےہیں،کئی لوگ اپنے باغ میں پرندوں کو پسند نہیں کرتےجبکہ کچھ لوگ ان پرندوں کا خوب خیال رکھتے ہیںاور کرتے ہیں ان کی خوب خاطر داری ،سیٹل کی آٹھ سالہ بچی گابی کا شمار بھی ان ہی لوگوں میں ہوتا ہے،جو ان پرندوں کو روزانہ کھانا کھلاتی ہے،جس کے بدلے یہ پرندے اپنی اس ننھی دوست کیلئے لاتے ہیں مختلف تحفے، جس میں ٹوٹا ہوا بلب،شیشے کے ٹکڑے ،بٹن،پیپر کلپ سمیت کئی دیگر اشیاء شامل ہیں جو اوروں کیلئے تو ناکارہ ہیں لیکن گابی کیلئے بہت قیمتی ہیں۔

مزید خبریں :