03 مئی ، 2012
لاہور ... لاہور کے علاقے مغلپورہ میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑوں سیددلبرداشتہ ہوکرخود کشی کرلی۔پولیس کے مطابق مغلپورہ کے رہائشی چھبیس سالہ غلام فرید نے اپنے محلہ کے چوک میں آکر خود کو گولی مار زندگی کا خاتمہ کر لیا۔غلام فرید دو بچوں کا باپ تھا اور پک اپ چلاتا تھا۔پولیس کے مطابق غلام فرید کو زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاوس بھجوا دی