کھیل
03 مارچ ، 2015

تین مختلف کنڈیشنز میں میچ کھیلنا آسان نہیں ،مصباح الحق

 تین مختلف کنڈیشنز میں میچ کھیلنا آسان نہیں ،مصباح الحق

نیپئر.....کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم اپنا چوتھا میچ کل متحدہ عرب امارات کیخلاف کھیلے گی۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ بیٹسمینوں کے پاس اعتماد بحال کرنے کا موقع ہے لیکن ایک ہفتے کے دوران تین مختلف کنڈیشنز میں میچ کھیلنا آسان نہیں۔ مصباح الحق نے کہا ہے کہ سات دن میں ورلڈ کپ کے تین میچز اور پھر ہر میچ مختلف کنڈیشن میں کھیلنا آسان نہیں لیکن ایسے بدلا بھی نہیں جاسکتا، موجودہ صورتحال ٹیم کیلئے کسی چیلنج سے کم بھی نہیں ہے ، ٹیم اس کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ یو اے ای کے خلاف بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرکے رن ریٹ کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے، نیپئر کی کنڈیشنز بیٹنگ کےلیے سازگار ہوتی ہیں، بیٹسمینوں کے پاس اچھا موقع ہےکہ وہ یواے ای کے خلاف اعتماد بحال کریں۔ پاکستان ٹیم کے کپتان نے اس حقیت کا بھی اظہار کیا کہ یقیناًقومی ٹیم میں کرس گیل اور اے بی ڈی ویلیئرز جیسے بیٹسمین نہیں ہیں،جو تنہا میچ جتوا سکتے ہیں لیکن پاکستانی بیٹسمین باصلاحیت ضرور ہیں جن کی اجتماعی کوشش میچ کا نقشہ بدل سکتی ہے۔ مصباح نے کہا کہ زمبابوے سے جیت کے بعد کھلاڑیوں میں اعتمادآیا ہے،اگلے تینوں میچز پاکستان کےلیے بہت اہم ہیں۔پاکستان کل یو اے ای سے اور ہفتے کو جنوبی افریقا سے مقابلہ کرے گا۔

مزید خبریں :