دنیا
03 مئی ، 2012

امریکا :ایری زونامیں فائرنگ سے بچے سمیت 5افرادہلاک

امریکا :ایری زونامیں فائرنگ سے بچے سمیت 5افرادہلاک

فینکس ... امریکی ریاست ایری زونا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے بچے سمیت5افراد ہلاک ہو گئے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق حکام نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص نے خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کرلیا۔حکام کا کہنا ہے کہ جب وہ موقع پر پہنچے تو وہاں چار لاشیں پڑی تھیں جبکہ ایک بچہ زخمی حالت میں تھا۔ جسے اسپتال منتقل کیاجارہاتھاکہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

مزید خبریں :