03 مارچ ، 2015
کراچی..........موسم بہار اور گرما کی ایک اور نئی کلیکشن متعارف کرادی گئی۔معیاری، پرکشش اور فیشن کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ آنے والے اسپرنگ سمر سیزن کی اس نئی پیشکش کی ڈیزاین فلاسفی، اسٹا ئل، کٹ اور اسٹرکچر آج کی عورت کے لئے ہے۔ کام کی نفاست اور ماڈرن کٹ پر مبنی اس پریٹ کلیکشن میں بہار کے ہلکے کھلتے رنگوں سے لے کر شوخ رنگ بھی شامل ہیں۔ فیشن کے دن بدن بڑھتے لینڈ اسکیپ پر یہ ایک اور نیا اضافہ لباس کی انفرادیت ، کام کی نفاست ، میعار اور سادگی کے باعث خواتین خریداروں، اور شایقین کی بھرپور توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا ۔