کھیل
04 مارچ ، 2015

ورلڈ کپ :پاکستان نے یو اے ای کو جیت کیلئے340رنز کا ہدف دیدیا

ورلڈ کپ :پاکستان نے یو اے ای کو جیت کیلئے340رنز کا ہدف دیدیا

نیپئیر......ورلڈ کپ میں اپنے چوتھے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارت کو جیت کیلئے 340رنز کا ہدف دیدیا ہے۔پاکستان کا ورلڈ کپ کی تاریخ میں دوسرا بڑا اسکور ہے ،اس سے قبل پاکستان نے 2007ءکے ورلڈ کپ میں زمبابوے کیخلاف 349رنز بنائے تھے۔آج کے میچ میںپاکستانی آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نےایک روزہ میچز میں 8ہزار رنز مکمل کرلئے۔اس سے قبل سعید انور ،انضمام الحق اور محمد یوسف یہ سنگ میل عبور کرچکے ہیں۔آج یو اے ای کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔پاکستانی بلے باز ناصر جمشید ایک بار پھر ناکام رہے وہ چوتھے اوور میں 10کے مجموعی اسکور پر 4رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔دوسری وکٹ پر احمد شہزاد اور حارث سہیل نے 160رنز کی شراکت قائم کی ،حارث سہیل 33ویں اوورز میں 70رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔تھوڑی ہی دیر بعد احمد شہزاد بھی پویلین لوٹ گئے ،انہوں نے میچ میں 148گیندوں پر 93رنز بنائے، شہزاد کی اننگ میں 8چوکے ایک چھکا بھی شامل تھا۔سیٹ جوڑی کے آوٹ ہونے کے بعد کپتان مصباح الحق نے صہیب مقصود کے ساتھ75کی پارٹنر شپ قائم کی ،اس دوران تیزی سےاسکور میں اضافہ کرنے والے صہیب 45رنز بناکر آوٹ ہوئے ۔کپتان نے ایک بار پھر ذمہ دارانہ اننگ کھیلی وہ 312 کے اسکور پر 65رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ عمر اکمل 19رنز کا ہی اضافہ کرپائے۔یواے ای کیخلاف آفریدی اور 21اور وہاب ریاض 6رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔یو اے ای کی طرف سے منجولاگروج نے 56رنز دے کر 4کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

مزید خبریں :