04 مارچ ، 2015
زیورخ .....سوئٹزرلینڈ میں جدید اور چمچاتی گاڑیوں کا عالمی میلہ سج گیا، کار کمپنیاں ایک سو30 نئے ماڈلز کی نمائش کرینگی ۔ سوئٹزرلینڈ میں پچاسیواں سالانہ عالمی موٹر شو کا باقاعدہ آغاز تو کل سے ہوگا، لیکن منتظمین نے ایک دن پہلے ہی میڈیا کے نمائندوں کو موٹر شو دکھایا۔ جس میں تقریبا 9 سو جدید اور رنگ برنگی گاڑیاں نمائش کیلئے پیش کی گئی ہیں ۔ نمائش کے دوران لگژری اسپورٹس کاریں، الیکڑک اور ہائی برڈ گاڑیوں سمیت ماحول دوست کاروٕں کے ایک سو 30 نئے ماڈل پیش کی جائیں گی۔ چمچاتی گاڑیوں کا یہ میلہ11 دن تک چلے گا، جس میں دنیا بھر سے 7 لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے ۔