دلچسپ و عجیب
04 مارچ ، 2015

فن لینڈ ٹریفک قوانین خلاف ورزی ،جوجتنا امیر اس پراتنا ہی جرمانہ

فن لینڈ ٹریفک قوانین خلاف ورزی ،جوجتنا امیر اس پراتنا ہی جرمانہ

ہیلنسکی........ فن لینڈ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے ہے سزا کا معیار کچھ الگ ہے،جو ہوگا جتنا امیر اس پرکیاجائیگا اتنا ہی جرمانہ۔فِن لینڈ میں رائمہ کوئسالہ Reima Kuisla نامی شخص کو حدِ رفتار سے زائد رفتار میں گاڑی چلانے پر 77 ہزار ڈالر سے زائد جرمانہ اداکرنا پڑا۔رائمہ کوئسالہ کو 80 کی بجائے103 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے پر یہ جرمانہ ہوا۔فن لینڈ کی ایک پالیسی ہے جس کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے پر اس کی آمدنی کے مطابق جرمانہ کیا جاتا ہے،تو جتنی آمدنی ہو گی جرمانہ بھی اتنا ہی ہو گا۔

مزید خبریں :