کھیل
04 مارچ ، 2015

آسٹریلیا کا افغانستان کو جیت کےلئے418رنز کا ہدف

 آسٹریلیا کا افغانستان کو جیت کےلئے418رنز کا ہدف

پرتھ...... آسٹریلیا نے افغانستان کیخلاف ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ ترتیب دیتے ہو ئے اس کو میچ میں فتح کےلئے418رنز کا ہدف دیا ہے۔پرتھ میںافغانستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی،افغانستان کو پہلی وکٹ اروون فنچ کی صورت میں جلد حاصل ہو گئی وہ4رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے لیکن دوسری وکٹ کے حصول کیلئے افغان بالرز کی تمام تر کوششیں ناکام ہو گئیں،ڈیوڈ وارنر 178اور اسٹیون اسمتھ95رنز بنا کر پرتھ اسٹیڈیم میں رنز کی بارش کر دی خاص طور پر ڈیوڈ وارنر کا مزاج آج انتہائی جارحانہ رہا ،انہوں نے133گیندوں پر178کی اننگ کھیلی جس میں19چوکے اور5چھکے شامل تھے۔اسمتھ کی95رنز کی اننگ میں8چوکے اور ایک چھکا شامل تھا،ڈیوڈ وارنراور اسٹیون اسمتھ نے دوسری وکٹ کی شراکت میں260رنز بنائے،جبکہ بعد میں آنے والے میکس ویل نے بھی بے رحمانہ88رنز کی اننگ کھیلی جس میں7چھکے اور6چوکے شامل تھے،اس طرح آسٹریلیا نے مقررہ50اوورز میں6وکٹ کے نقصان پر317رنز بنائے جو ورلڈ کپ کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے بنایا جانے والاسب سے بڑا مجموعہ ہے،یہ ریکارڈ اس سے قبل انڈیا کا تھاجو413رنز تھا۔افغانستان کی جانب سے دولت زدران اور شاہپور زدران نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :