05 مارچ ، 2015
نیلسن........ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج بنگلادیش بمقابلہ اسکاٹ لینڈ ہے، جس میں اسکاٹش ٹیم نے مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 318رنز اسکور کیے ہیں، اسکاٹش ٹیم کی جانب سے کائل کوٹزر نے156اور کپتان پرسٹن مامسین نے39رنز بنائے، یہ اسکاٹ لینڈ کا کسی بھی ٹیسٹ پلینگ ملک کےخلاف سب سےبڑا اسکور ہے۔ بنگلا ٹیم کی جانب سے تاسکن احمد نے 3جبکہ ناصر حسین نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ اس سے پہلے بنگلہ ٹیم نے ٹاس جیت کر اسکاٹش ٹیم کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی تھی۔