کھیل
06 مارچ ، 2015

ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز کی بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز کی بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

پرتھ.....ورلڈ کپ کرکٹ میں پول بی کے ا ہم میچ میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پرتھ میں کھیلے جارہے میچ میں دونوں ٹیموں نے ایک، ایک تبدیلی کی ہے، بھونیشور کمار کی جگہ محمد شامی کی بھارتی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز نے سلیمان بین کی جگہ فاسٹ بائولر کیمار روچ کو آج کے میچ میں موقع دیا ہے۔بھارت 6پوائنٹس لے کر پول میں سرفہرست ہے جبکہ ویسٹ انڈیز 4پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

مزید خبریں :