07 مارچ ، 2015
ٹوکیو........جاپان اب ایک نئی اوورسیز خفیہ ایجنسی قائم کرے گا۔ داعش کے ہاتھوں دو جاپانی مغویوں کے قتل کے بعد جاپانی وزیراعظم شینزو آبے اب ایک نئے سکیورٹی فریم ورک کی پلاننگ کر رہے ہیں۔ اس فریم ورک کے تحت وہ اوورسیز خفیہ ایجنسی قائم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ جاپانی اراکین پارلیمنٹ برطانوی ایم آئی سِکس اور چند دوسرے ملکوں کے غیر ممالک میں سرگرم خفیہ اداروں کی طرز پر ایک ایجنسی قائم کرنے کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔