07 مارچ ، 2015
مالی........مالی کے نائٹ کلب میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے دو غیر ملکیوں سمیت 5 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے، دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دارالحکومت بماکو کے نائٹ کلب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے فرانس اور بیلجیئم کے 2 اورمالی کے تین شہری ہلاک ہوئے، بیلجیم کا شہری یورپی یونین وفد کے سیکیورٹی آفیسر کے عہدے پر فائز تھا، یورپی یونین اور دونوں ممالک نے اپنے شہریوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے، پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔