دنیا
07 مارچ ، 2015

وائٹ ہائوس زوردار دھماکے کی آواز کے بعد بندکردیا گیا

وائٹ ہائوس زوردار دھماکے کی آواز کے بعد بندکردیا گیا

واشنگٹن........واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس میں زوردار آواز سنی گئی ہے جس کے فوری بعد وائٹ ہاؤس کو بند کردیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہائوس کے جنوبی لان میں زوردار آواز کے بعد وائٹ ہاؤس کو بند کردیا گیا ہے جبکہ وائٹ ہاؤس کے قریب ٹرک میں آگ لگنے کی اطلاع ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد امریکی صدر کی قیام گاہ وائٹ ہاؤس میں سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ وائٹ ہاؤس کےجنوب میں 15اسٹریٹ ٹریفک کےلیےبندکردی گئی ہے۔

مزید خبریں :