پاکستان
03 مئی ، 2012

چار نئے صوبوں کے قیام کیلئے ن لیگ نے قومی اسمبلی میں قراردادجمع کرادی

چار نئے صوبوں کے قیام کیلئے ن لیگ نے قومی اسمبلی میں قراردادجمع کرادی

اسلام آباد…مسلم لیگ ن نے4نئے صوبوں کے قیام کیلئے قومی اسمبلی میں قراردادجمع کرادی۔جمع کرائی گئی قرار داد میں جن چار صوبوں کو نیا صوبہ بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ان میں جنوبی پنجاب،بہاولپور،ہزارہ اورفاٹا شامل ہیں ۔قرارداد میں نئے صوبوں کے قیام کیلئے آئینی ترمیم کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے ۔ن لیگ کی جانب سے جمع کراگئی قراردادپرمسلم لیگ(ن)کے تمام اراکین اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔

مزید خبریں :