07 مارچ ، 2015
بیونس آئرس........ ارجنٹینا میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی، مسلسل بارشوں سے پچاس سال کا رکارڈ ٹوٹ گیا۔ ارجنٹینا کے وسطی صوبے میں جاری بارشوں سے سیلابی صورت حال ہے، گلیوں اور شاہر اہوں میں کئی فٹ تک پانی جمع ہونے سے ہزاروں افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے، مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ نشیبی علاقوں میں آمدو رفت کے لیے کشتیوں کا استعمال کیا جارہا ہے، حالیہ بارشوں سے گزشتہ 50 سال کا رکارڈ ٹوٹ چکا ہے۔