پاکستان
03 مئی ، 2012

ملیر میں مشیر وزیراعلیٰ سندھ سلمان عبداللہ کے گھر پر حملہ، اہلخانہ پر تشدد

کراچی … ملیر میں نامعلوم افراد نے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر کے گھر پر حملہ کیا ہے ، ذرائع کے مطابق مشتعل افراد نے سلمان عبداللہ کے اہل خانہ پر تشدد بھی کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر سلمان عبداللہ کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی جبکہ مشتعل افراد نے سلمان عبداللہ کے اہل خانہ پر تشدد بھی کیا، جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم مشتعل افراد نے پی پی ملیر کے سابق صدر عبدالرزاق کے گھر میں بھی توڑ پھوڑکی ہے۔

مزید خبریں :