08 مارچ ، 2015
سڈنی........ آسٹریلیانے سری لنکا کےخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے۔ آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کریں گے جبکہ سری لنکن ٹیم کے کپتان اینجیلومیتھیوزکا کہنا ہے کہ وکٹ اسپینرزکےلیےمددگارثابت ہوگی۔سری لنکا کی ٹیم نے 4 میچز کھیل کر 6پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم کے 4 میچز کھیل کر 5 پوائنٹس ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آج ایک اچھا مقابلہ متوقع ہے۔