08 مارچ ، 2015
نیپیئر......ورلڈ کپ2015ء میں گروپ اے کے میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 6وکٹوں سے ہرادیا ہے۔نیوزی لینڈ 5میچ جیتنے کے باعث میگا ایونٹ میں تاحال ناقابل شکست ہے۔افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور اس کی پوری ٹیم 186رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ کیوی ٹیم نے 187رنز کا ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر 83گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا ۔نیوزی لینڈ کی اس جیت میں ڈینیل ویٹوری اور گیپ ٹیل نے اہم کردار ادا کیا۔ میچ میں ویٹوری نے 10اوورز کئے اور صرف 18رنز دے کر 4افغان کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ گیپٹل نے 5چوکوں کی مدد سے 57رنز بنائے ۔ افغانستان کی طرف سے نجیب اللہ زدران اور سمیع اللہ شنواری نے 56اور 54رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں۔ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ میک کولم کی53 کے مجموعی اسکور پر گری ،انہوں نے 19گیندوں پر 42رنز بنائے۔اس کے بعد ویلیم سن 33رنز بناکر 111پر شاہ پور کا شکار بننے،اس کے بعد ففٹی بنانے والے گیپٹل143 کے اسکور 57رنز پر رن آوٹ ہوگئے ۔نیوزی لینڈ کی آخری ایلٹ کی گری جو اسکور میں 19کا اضافہ کرنے میں کامیاب رہے۔ٹیلر 24اور اینڈرسن 7رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔نیوزی لینڈ گروپ اے میں 5میچ جیتنے کے بعد 10پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔