03 مئی ، 2012
کراچی … وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ شریف برادران نے قوم کے 3.9 بلین روپے ہڑپ کرلئے ہیں، وہ قوم سے معافی مانگیں، شہباز شریف قوم سے جھوٹ بولنا بند کردیں، وہ جھوٹوں کے شہنشاہ ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کے مقدمات اب بھی عدالتوں میں ہیں، وزیراعظم توہین عدالت کے معاملے پر اپیل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف جھوٹوں کے شہنشاہ ہیں انہیں چاہئے کہ وہ قوم سے جھوٹ بولنا بند کر دیں۔ ان کاکہنا ہے کہ شریف برادران نے قوم کے 3.9 بلین روپے ہڑپ کرلیے ہیں، شریف برادران قوم سے معافی مانگیں۔ لیاری آپریشن سے متعلق بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ لیاری میں موبائل سروس بند کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔