08 مارچ ، 2015
سڈنی........آسٹریلیا نے سری لنکا کو میچ جیتنے کےلئے377رنز کا ہدف دیا ہے،آسٹریلین اننگ کی خاص بات میکس ویل کی 102رنزکی طوفانی بیٹنگ تھی جو انہوں نے صرف53گیندوں پر10چوکوں اور4چھکوں کی مدد سے بنائی،ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ دوسری تیز ترین سنچری کا ریکارڈ ہے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے ورلڈ کپ کرکٹ میںبنائی جانے والی یہ تیز ترین سنچری کا ریکارڈ ہے جو میکس ویل نے اپنے نام کی،ان کے علاوہ اسٹیون اسمتھ72 ،مائیکل کلارک68،شین واٹسن نے67رنز کے تیز اننگز کھیلیں اور آسٹریلیا کا مجموعہ376رنز تک پہنچایا۔سری لنکا کی جانب سے تھسارا پریرا اور ملنگا نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔