03 مئی ، 2012
واشنگٹن… اسامہ بن لادن امریکی صدر اور جنرل پیٹرس کے جہازوں کو نشانہ بنانے کے خواہش مند تھے،یہ انکشاف اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے ملنے والے دستاویزات سے ملا ہے جس کا کچھ حصہ امریکا نے آج جاری کیا ہے۔ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسامہ بن لادن کے کمپاوٴنڈسے ملنے والی دستاویزات میں سے 17دستاویزات جاری کر دیں ۔اسامہ بن لادن امریکیوں پرحملے کیلئے پر عزم اورڈٹاہواتھا،القاعدہ کے سربراہ کو اپنے نیٹ ورک کے غیرموٴثرہونے کااحساس ہوگیاتھا،تاہم وہ امریکی صدر اور جنرل پیٹریاس کے جہازکونشانہ بناناچاہتاتھا،جاری کی گئی دستاویزات کے مطابق امریکی راہنماوٴں کے قتل کے منصوبے بھی تھے جوقابل عمل نہ تھے۔