دنیا
09 مارچ ، 2015

کشمیر میںامن: بھارت پاکستان مذاکرات کی ضرورت ہے،مفتی سعید

کشمیر میںامن: بھارت پاکستان مذاکرات کی ضرورت ہے،مفتی سعید

سری نگر.......مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلی مفتی سعید کا کہنا ہے کہ کشمیر میں پائیدارامن کے لیئے بھارت کو پاکستان سے مذاکرات کی ضرورت ہے اور کشمیری حریت پسندوں کو بھی اس میں شامل رکھنا چاہیئےمقبوضہ کشمیر میں بی جے پی کے ساتھ اتحادی حکومت بنانے والے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ مفتی سعید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مودی نے پاکستان سے مذاکرات کے لیئے سیکریٹری خارجہ مقرر کرنے کا بتایا تھا لیکن مذاکرات کی صرف یقین دہانی کافی نہیں کشمیر کے پر امن حل کے لیئے پاکستان سے مذاکرات ضروری ہیں اور اس سلسلے میں حریت لیڈروں اور علیحدگی پسندوں کو بھی آن بورڈ رکھنا چاہیے۔

مزید خبریں :