09 مارچ ، 2015
ممبئی ........بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں بارش کے پانی میں کرنٹ پھیلنے سے ایک ہی گھر کے چار افراد ہلاک ہوگئے،بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں بارش کے پانی نے گھر میں کرنٹ پھیلا دیا جس سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔بھارت کےضلع نندید میں بجلی کے میٹر نہیں لگے جس کی وجہ سے لوگوں نے دور لگے ایک میٹر سے کنکشن لیے ہیں ۔ رات بارش کا پانی گھر میں داخل ہوا اور کرنٹ پورے گھر میں پھیل گیا۔لوہے کے بستر پر کرنٹ پھیلاتو سوئے ہوئے لوگ سوئے ہی رہ گئے۔