کھیل
09 مارچ ، 2015

بنگلا دیش 15رنز سے فاتح،انگلینڈ میگا ایونٹ سے باہر ہوگیا

بنگلا دیش 15رنز سے فاتح،انگلینڈ میگا ایونٹ سے باہر ہوگیا

ایڈیلیڈ ...... بنگلا دیش نے گروپ اے کے اہم میچ میں انگلینڈ کو15رنز سے اپ سیٹ شکست سے دوچار کردیا ہے۔اس فتح کے ساتھ ہی بنگال ٹائیگر میگا ایونٹ کی ٹاپ 8ٹیموں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔بنگلادیش کی جیت میں محمد اللہ نے بہترین بلے بازی اور روبیل حسین کی شاندار بالنگ نے اہم کردار ادا کیا ۔میچ میں انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔تو بنگلادیش نے محمد اللہ کے 103رنز اور مشفق الرحیم کے 89رنز کی بدولت 275رنز بنائے۔انگلش ٹیم 276رنز کے ہدف کے تعاقب میں 260رنز بناکر آل آوٹ ہوگئی۔انگلش ٹیم کی طرف سے اینڈرسن اور جارڈن نے 2، 2 جبکہ براڈ اور معین علی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کی طرف ای این بیل نے 63،بٹلر نے 65،معین علی 19،ہیلز27،روٹ29رنز بناکر آوٹ ہوئے جبکہ ووکس 42رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔بنگلادیش کی طرف سے روبیل حسین 53رنز کے عوض4وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔بنگلادیش اس اپ سیٹ کامیابی کے بعد کوارٹر فائنل میں پہنچ گیاجبکہ انگلش میگا ایونٹ سے آوٹ ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :