دنیا
10 مارچ ، 2015

عراق میں داعش کا خودکش بم بار فورسز سے جھڑپ میں ہلاک

عراق میں داعش کا خودکش بم بار فورسز سے جھڑپ میں ہلاک

بغداد........عراق میں حملے کے لیے ٹرک لے کے جانے والا داعش کا مبینہ خودکش بمبار فورسز سے جھڑپ میں ہلاک ہوگیا۔ اس لڑائی میں ٹرک بھی ایک دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا، جس کا منظر کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق عراق کے شہر کرکوک میں کرد فورسز پر داعش کے مبینہ خودکش حملے کی ویڈیو میں ایک ٹرک سفر کرتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے جس پر فائرنگ ہوتی ہے اور کچھ لمحوں میں ایک زوردار دھماکے کے ساتھ ٹرک آگ کے گولے میں تبدیل ہوجاتا ہے، دھماکے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہے۔غیرملکی خبرایجنسی نے تازہ خبر دی ہے کہ تکریت شہر میں داعش نے پُل اڑا دیا،جبکہ تکریت کے وسطی علاقوں میں فوج پہنچ گئی ہے۔

مزید خبریں :