انٹرٹینمنٹ
11 مارچ ، 2015

کراچی میں فیشن کی ایک اور بڑی اور منفرد نمائش

کراچی میں فیشن کی ایک اور بڑی اور منفرد نمائش

کراچی..........کراچی میں فیشن کی ایک بڑی اور منفرد نمائش شروع ہو گئی ہے۔ saarc ممالک کے درمیان تجارتی اور ثقافتی تبادلے اور روابط کا فروغ مقصد ساؤتھ ایشیئن ایگزیبیشن کے عنوان سے فیشن کے اس نئے پلیٹ فارم کا۔ جنوبی ایشائی فیشن ٹیلینٹ کی ترویج و ترقی کے نام اس نمائش کی پہلی شام کے لان میں نئے اور جانے پہچانے ڈیزائنرز کا ایک اور دلچسپ امتزاج ریمپ پر ابھرتا نظر آیا۔ اپنی نوعیت کے اس منفرد پلیٹ فارم کی ملکی سطع پر اس پہلی پیشکش کی دو روزہ سرگرمیوں میں پاکستان، بھوٹان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے فیشن کے 18تخلیق کار اور ریٹیلرز حصہ لے رہے ہیں۔

مزید خبریں :