12 مارچ ، 2015
ہنڈوراس ........ہنڈوراس کے جیل میں قیدیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں تین قیدی ہلاک جبکہ آٹھ اہلکاروں سمیت بتیس قیدی زخمی ہوگئے۔ہنڈوراس نیشنل پولیس کے ترجمان کے مطابق شمال مغربی شہر سین پیڈرو سولا کے (San Pedro Sula ) جیل میں قیدی ایک گینگ لیڈر کے دوسرے جیل مبینہ منتقلی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ پولیس نے قیدیوں کو قابو کرنے کی کوشش کی تو قیدی مشتعل ہو گئے۔ پولیس کے ساتھ جھڑپ اور فائرنگ میں تین قیدی ہلاک جبکہ آٹھ اہلکاروں سمیت بتیس قیدی زخمی ہو گئے۔ جس کے بعد سیکڑوں پولیس اور فوجی اہلکاروں نے جیل کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور اب صورتحال قابو میں ہے۔ پولیس نے جیل سے جدید اور خود کار اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔