دنیا
12 مارچ ، 2015

روس: کازان میں شاپنگ سینٹر میں آگ ، 4 ہلاک ،30زخمی

روس: کازان میں شاپنگ سینٹر میں آگ ، 4 ہلاک ،30زخمی

ماسکو.......روس کے شہر کازان میں شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے سے چار افراد ہلاک اور تیس زخمی ہو گئے۔تاتارستان کے شہر کازان(Kazan ) کے شاپنگ سینٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔تین منزلہ عمارت کی پہلی منزل میں لگی آگ نے پوری بلڈنگ کو لپیٹ میں لے لیا۔ حکام کے مطابق آگ میں جھلس کر چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جبکہ تیس افراد زخمی ہیں۔آگ نے کئی دکانوں میں موجود قیمتی سامان جلا کر راکھ کردیا، جبکہ بعض دکاندار جلتی آگ سے اپنے سامان کو بچاتے رہے۔ فائر فائٹرز کئی گھنٹے کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے۔ تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا فی الحال پتا نہیں چل سکا ہے۔

مزید خبریں :