دنیا
12 مارچ ، 2015

شام میں اقوام متحدہ شہریوں کی مدد کرنے میں ناکام رہی،رپورٹ

شام میں اقوام متحدہ شہریوں کی مدد کرنے میں ناکام رہی،رپورٹ

دمشق.......شام میں اقوام متحدہ شہریوں کی مدد کرنے میں ناکام رہی ہے۔ یہ بات 21عالمی امدادی تنظیموں نے اپنی رپورٹ میں کہی ہے۔ ان تنظیموں میں سیو دا چلڈرن اور آکسفیم شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شام میں پانچ سال سے جاری مسلح تصادم میں 2014 مہلک ترین سال رہا جس میں 76 ہزار شامی ہلاک ہوئے ۔ 48 لاکھ افراد ان علاقوں میں رہتے ہیں جنہیں اقوام متحدہ نے نہایت مشکل رسائی والے علاقے قرار دیا ہے ۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 2011 میں شروع ہونے والے تصادم کے بعد سے شام کے 83 فیصد علاقے میں بجلی نہیں ۔ اس کے علاوہ 2013 کے مقابلے میں 2014 میں ان بچوں میں 31 فیصد اضافہ ہوا ہے جن کو امداد کی ضرورت ہے اور ان بچوں کی کُل تعداد 56 لاکھ ہو گئی ہے۔ 2013 میں شام میں عام شہریوں اور ہمسایہ ممالک میں مہاجرین کی مدد کے لیے درکار رقم کا 71 فیصد موصول ہوا جبکہ 2014 میں صرف 57 فیصد۔

مزید خبریں :