دنیا
12 مارچ ، 2015

ترکی،ہلاک نوجوان کی برسی پرپولیس اورمظاہرین میں جھڑپیں

 ترکی،ہلاک نوجوان کی برسی پرپولیس اورمظاہرین میں جھڑپیں

استنبول........ترکی میں حکومت مخالف مظاہرے کے دوران ہلاک نوجوان کی برسی پر پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ترک شہر استنبول میں دو ہزار تیرہ میں حکومت مخالف مظاہرے کے دوران پولیس سے جھڑپ میں شدید زخمی نوجوان پچھلے سال گیارہ مارچ کو دم توڑ گیا تھا۔ ان کی برسی پر انقرہ میں سیکڑوں افراد نے احتجاج کیا۔ تو پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل برسائے اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔ پولیس نے واٹر کینن سے مظاہرین کو دھو ڈالا۔مظاہرین سے جھڑپ کے بعد پولیس نے گیارہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزید خبریں :