دنیا
12 مارچ ، 2015

سعودی عرب نے سویڈن میں متعین اپنے سفیر کو واپس بلا لیا

سعودی عرب نے سویڈن میں متعین اپنے سفیر کو واپس بلا لیا

اسٹاک ہوم........سعودی عرب نے سویڈن میں متعین اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔سویڈش وزیر خارجہ مارگوٹ والسٹروم کے ایک ترجمان نے صحافیوں کو بتایا ہمیں اطلاع ملی ہے کہ ریاض حکومت نے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔ تاہم سویڈش وزارت خارجہ کے ترجمان نے بعد ازاں یہ بھی کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین سفارتی تعلقات ختم نہیں ہوئے۔قبل ازیں سویڈن کی طرف سے کہا گیا تھا کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی شعبے میں اپنا طویل تعاون ختم کر رہا ہے۔ا سٹاک ہوم حکومت کے اس فیصلے کی وجہ یہ بنی تھی کہ اسی ہفتے سعودی عرب نے عرب لیگ کی رکن ریاستوں کے ایک اجلاس سے سویڈش وزیر خارجہ کے طے شدہ خطاب کا راستہ روک دیا تھا۔یاد رہے کہ سعودی عرب اور سویڈن کے درمیان ایک بڑا دفاعی معاہدہ 2005ء میں طے پایا تھا، جس میں 2010ء میں توسیع کر دی گئی تھی۔ لیکن اس معاہدے کوسویڈن کے انسانی حقوق نے تنقیدکا نشانہ بنایا تھا۔

مزید خبریں :