12 مارچ ، 2015
ویلنگٹن......جنوبی افریقا نے یو اے ای کو146رنز سے ہرادیا،جنوبی افریقا کی جانب سے 342رنزکے ہدف کے تعاقب میں امارات کی ٹیم195رنز تک محدود رہی اور146رنز سے شکست کھا گئی۔امارات کی طرف سے پٹیل57رنز اور شیمان انور39رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کرسکے،امجد علی21اور محمد نوید17رنز کے ساتھ قابل ذکر رہے۔جنوبی افریقا کی جانب سے فلینڈر،مورکل اوراے بی ڈیویلیئر نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل ویلنگٹن میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی، جنوبی افر یقا کے تین بیٹسمین 96 رنز پر پویلین لوٹ گئے،لیکن پھر کپتان ڈی ویلیئرز اور ڈیوڈ ملر نے اچھی بیٹنگ کی۔ڈی ویلیئرزنروس نائنٹیزکا شکار ہوئےاور 99رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے۔آخری اوورز میں بہارالدین نے 31 گیندوں پر 64 رنز بنائے،ٹیم کااسکور 50 اوورز میں چھ وکٹ پر 341 رنز تک پہنچا دیا ،امارات کی جانب سے محمد نوید نے تین وکٹ حاصل کیں۔اے بی ڈیویلیئرز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔