کھیل
13 مارچ ، 2015

ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ہیملٹن.........ورلڈ کپ کرکٹ میں آج میزبان نیوزی لینڈ کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہے ۔ میچ میں میزبان کیویز نے ٹاس جیت کر بنگال ٹائیگرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں جاری ورلڈ کپ میں کیویز اب تک ناقابل شکست ہیں، جبکہ ٹائیگرز کو ایک میچ میں شکست کا سامنا ہے۔ دونوں ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔ بنگال ٹائیگرز کے لیے یہ میچ اہمیت کا حامل ہوسکتا ہے کہ جیت کی صورت میں گروپ میں اپنی پوزیشن اچھی کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں :