دنیا
13 مارچ ، 2015

اسرائیل میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات سترہ مارچ کو ہورہے ہیں

اسرائیل میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات سترہ  مارچ کو  ہورہے ہیں

بیت المقدس........اسرائیل میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات رواں مہینے کے سترہ تاریخ منعقد ہورہے ہیں۔اسرائیل میں متناسب رائے دہی کا نظام رائج ہے، کنیسٹ کے ایک سو بیس اراکین پارلیمان کو براہ راست منتخب نہیں کیا جاتا بلکہ ووٹر سیاسی پارٹیوں کو ووٹ دیتے ہیں اور پارلیمانی سیٹیں ووٹوں کی شرح کے مطابق ان سیاسی جماعتوں میں تقسیم کر دی جاتی ہیں۔ کوئی بھی پارٹی صرف اُسی وقت پارلیمان میں سیٹیں حاصل کرنے کی حقدار ہوتی ہے، جب وہ ایک کم از کم مقررہ حد سے زیادہ ووٹ حاصل کر پاتی ہے۔ گزشتہ سال یہ حد کم از کم دو فیصد ووٹوں سے بڑھا کر 3.25 فیصد کر دی گئی تھی۔جس سے نہ صرف وہاں تکثیریت کو فروغ مل رہا ہے بلکہ اسی نظام کے باعث مستحکم حکومتی اتحاد بھی کئی مرتبہ ناکامی سے دوچار ہو چکے ہیں۔ان انتخابات میں اسرائیل کی 25 سیاسی پارٹیاں حصہ لے رہی ہیں۔ لیکن عوامی جائزوں کے مطابق صرف 11 جماعتیں ہی پارلیمان میں پہنچ پائیں گی۔

مزید خبریں :