13 مارچ ، 2015
ہالی ووڈ........بیسٹ سیلر ناول پر مبنی ایکشن اور تھرلر سے بھرپورہالی ووڈ فلم "دی گن مین"کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔فلم کی کہانی ایک ایسے جاسوس کے گرد گھومتی ہے جو جرائم کی دنیا کو خیرباد کہہ دیتا ہے لیکن بعد میں اسے اس دلدل میں دوبارہ دھکیل دیا جاتا ہے۔فلم میں مرکزی کردار دو مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکار سین پین نبھا رہے ہیں ۔ایڈریان گویرا کی پروڈکشن میں بننے والی دی گن مین اگلے سال 20مارچ کو نمائش کیلیے پیش کی جائے گی۔