15 مارچ ، 2015
نیپئر.........ورلڈ کپ کرکٹ میں آج ویسٹ انڈیز کا مقابلہ متحدہ عرب امارات سے ہورہا ہے۔ میچ میں کالی اندھی نے ٹاس جیت کر عرب امارات کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ کپتان عرب امارات محمد توقیر کا کہنا ہے کہ آخری میچ ہے، جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے، خواہش ہے کہ میچ جیت کر ٹورنامنٹ کا اچھا اختتام کریں، جبکہ کپتان ویسٹ انڈیز جیسن ہولڈر نے کہا ہے کہ یو اے ای کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے اور آج کا میچ جیتنا لازمی ہے۔ آج ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز اور عرب امارات دونوں ٹیموں کے آخری گروپ میچ ہیں، اس سے پہلے دونوں ٹیموں نے 5میچ کھیلے ہیں جس میں ویسٹ انڈیز کے 4پوائنٹ اور عرب امارات کا کوئی پوائنٹ نہیں ہے۔ کالی اندھی کو اگلے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے کامیابی حاصل کرنا لازمی ہے۔