کھیل
15 مارچ ، 2015

ورلڈ کپ کرکٹ ، پاکستان آئر لینڈ کوہراکر،کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

ورلڈ کپ کرکٹ ، پاکستان آئر لینڈ کوہراکر،کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

ایڈ یلیڈ......ورلڈ کپ کرکٹ میںپاکستان نے آئر لینڈ کو شکست دیکر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا،پاکستانی اوپنرزاحمد شہزاد63 اور سرفراز احمد101 کی عمدہ بیٹنگکی بدولت پاکستان نے آئیرلینڈ سے2007ورلڈ کپ کی شکست کا حساب چوکتا کردیا،کپتان مصباح الحق نے39رنز کی اننگ کھیلی۔سرفراز احمد 2007کے ورلڈ کپ کے بعد پہلے پاکستانی بیٹسمین ہیں جس نے اس میگاایونٹ میں سنچری اسکور کی ،سرفراز کی اننگ میں6چوکے شامل تھے ،جبکہ ورلڈ کپ ایونٹ میںکسی بھی پاکستانی وکٹ کیپر کی جانب سے بنائی جانے والی یہ پہلی سنچری ہے،سرفراز کوعمدہ بیٹنگ پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اس سے قبل آئر لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کرپہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو میچ میں فتح کیلئے 238رنز کا ہدف دیا۔آئیرش اننگ کی خاص بات پورٹ فیلڈ کی عمدہ بیٹنگ تھی،جنہوں نے107رنز بنائے جس میں11چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔پہلی وکٹ 11رنز اور دوسری وکٹ 54رنزکے مجموعے پر گری تاہم دوسرے اینڈ پر پورٹ فیلڈ نے اپنی پر اعتماد اننگ جا ری رکھی اور انہیں جہاں موقع ملتا وہ رنز بناتے رہے،انہوں نے سنچری اننگ میں131گیندوں کا سامنا کیااور11چوکوں اور ایک بلند و بالا چھکے کی مدد سے 107رنز بنائےوہ سہیل خان کی گیند پر شاہد آفریدی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو ئے۔دیگر بیٹسمینوں میں ولسن29رنز اینڈی بیلبرانے18اور بونی 13رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 3جبکہ سہیل خان اور راحت علی نے 2،2وکٹیںحاصل کیں۔

مزید خبریں :