دنیا
15 مارچ ، 2015

پوپ فرانسس کی لاہور چرچ دھماکوں کی مذمت

پوپ فرانسس کی لاہور چرچ دھماکوں کی مذمت

لاہور.........پوپ فرانسس نے لاہور چرچ دھماکوں کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ہماری دعائیں جاں بحق اورزخمی ہونے والوں اوران کے لواحقین کے ساتھ ہیں، ہم خدا سے دعا کرتے ہیں کہ پاکستان میں امن اوراستحکام قائم ہو۔ پوپ فرانسس نے کہا کہ خدا کرے کہ پاکستان میں مسیحیوں کو نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ بند ہو اورانھیں امن نصیب ہو۔

مزید خبریں :