17 مارچ ، 2015
ڈیلس......زاہد اختر خانزادہ......متحدہ قومی مومنٹ ڈیلس یونٹ کی جانب سے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپےکے خلاف ڈیلس میںاحتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین نے متحدہ کے کارکنان کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر احتجاجی ریلی بھی نکالی جس میں ایم کیو ایم نارتھ ٹیکساس کے کارکنوں اور ہمدردوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ایم کیو ایم امریکا کی سینٹرل کمیٹی کے رکن اسد صدیقی اور ایم کیوایم ڈیلس کی انچارج باجی نسیم السحر نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ کارکنان پچھلی کئی دہائیوں سے ظلم بر داشت کرتے آرہے ہیں اور برے وقت میں انہوں نے پارٹی سے کبھی منہ نہیں موڑا،ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو اس بات کی سزا دی جا رہی ہے کہ وہ جاگیر دارانہ نظام کے خلاف ہے اور غریبوں کی بات کر تی ہے۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے شہدا خصوصاً رینجرز کے چھاپے کے دوران نائن زیرو پر جاںبحق ہونے والے وقاص شاہ کی روح کو ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور متحدہ کے قائد الطاف حسین کی درازی عمر کیلئے دعا کی گئی،دعا شعیب بھائی نے کرائی۔آخر میںکارکنان کی بڑی تعداد میں آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔