17 مارچ ، 2015
مانسہرہ......... شیخ آباد میں پولیو ٹیم پر حملے میں لیڈی ہیلتھ ورکر اور پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگئے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ حملے میں ایک لیڈی ہیلتھ ورکر شدید زخمی ہوئی ہے جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے کی ناکا بندی کرکے دہشتگردوں کیخلاف سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔