دنیا
17 مارچ ، 2015

مسلم مخالفتحریک "پیگیڈا"کا بارسلونا میں مظاہرہ

مسلم مخالفتحریک

بارسلونا......شفقت علی رضا .......جرمنی سے شروع ہونیوالی اسلام اور امیگرنٹس مخالف تحریک"پیگیڈا"اسپین بھی پہنچ گئی اور گزشتہ روز اس تحریک سے وابستہ چند درجن افراد نے بارسلونا کے علاقے اوسپتیالیت میں مظاہرہ کیا۔مظاہرین کاکہنا تھا کہ کسی یورپی ملک میں اسلامائزیشن یا اس قسم کےکسی امکان کیخلاف برداشت کا لیول زیرو ہونا چاہیئےاورہم ایسےکسی اقدام کی حمایت نہیں کرتے۔ مظاہرے میں شریک افراد نے ایک بڑے سائز کا بینر اٹھا رکھا تھا جس پر نمایاں الفاظ میں تحریر تھا کہ "پیگیڈاکاتالونیہ"۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمیں 2004میں ہونیوالے میڈریڈ بم دھماکوں اور اسکے نتیجے میں ہلاکتوں کو نہیں بھولنا چاہیئے۔مظاہرین نے 2004میں ہونیوالے بم دہماکوں میں ہلاک ہونیوالوں سے بھی اظہار یک جہتی کیا۔واضح رہے کہ اینٹی اسلام اور امیگرنٹس مخالف تحریک"پیگیڈا"کا آغاز جرمنی کے ڈریسڈن سے ہوا تھا۔دوسری طرف اسپین کے سب سے بڑے صوبے کاتالونیہ کی پارلیمنٹ میں "سیاسی جماعت "آئی سی وی ۔ای یو ای اے"اتحاد کے ممبر ڈیوڈ کمپانیون نے کہا کہ میں اینٹی اسلام اور امیگرنٹس مخالف تحریک"پیگیڈا"کے چند درجن افرادکے مظاہرے کے انعقاد کے مسئلے پر پارلیمنٹ میں سوال اٹھاونگا کہ حکومت وضاحت کرے کہ اتنے چھوٹے مظاہرے پر اتنی بڑی تعداد میں پولیس کو کیوں تعینات کیا گیا اورپولیس نے کیوں اس مظاہرے کو حصار میں رکھا۔"پیگیڈا"کے مظاہرے کے دوران میڈیا کو کام کرنے سے کیوں روکا گیا۔ڈیوڈ کمپانیون کا کہنا تھا کہ کاتالونیہ میں نسل پرستی اور اسلام فوبیا کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا کیونکہ کاتالان معاشرہ روداری اور ہرقسم کے تعصبات سے پاک ہے۔

مزید خبریں :