کھیل
18 مارچ ، 2015

سڈنی........آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں جاری ورلڈ کپ کرکٹ

سڈنی........آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں جاری ورلڈ کپ کرکٹ

میگا ایونٹ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ آج سے شروع ہورہا ہے۔ ورلڈ کپ کے راؤنڈ میچوں میں کارکردگی دکھانے والی بہترین 8ٹیمیں میگا ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں اور ان کے درمیان ہونے والے میچوں کی حتمی شکل بھی سامنے آچکی ہے۔ پہلا کوارٹر فائنل سری لنکا اور جنوبی افریقہ کےدرمیان آج صبح 8:30پر پاکستان وقت کے مطابق شروع ہوگا، دوسرا کل 19مارچ کو میلبورن کرکٹ گرائونڈ میں بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش، تیسرا 20مارچ کو پاکستان اور آسٹریلیا کا ایڈیلیڈ اول میں ٹکراؤ ہوگا، جبکہ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل 21مارچ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ویسٹ پاک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :