04 مئی ، 2012
اسلام آباد … رکن قومی اسمبلی وسیم اختر نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام پر دونوں بڑی جماعتیں عوام کو بے وقوف بنارہی ہیں، جنوبی پنجاب صوبے کیلئے پی پی کی قرار داد مذاق ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم جنوبی پنجاب اور ہزارہ صوبے کے قیام کیکلئے قرار داد پیش کرچکی ہے، پیپلزپارٹی کی جانب سے جنوبی پنجاب صوبے کی قرار داد پارلیمان کے ساتھ مذاق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام پر دونوں بڑی جماعتیں عوام کوبیوقوف بنارہی ہے۔