کھیل
19 مارچ ، 2015

ورلڈ کپ: بھارت کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ: بھارت کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

میلبورن..........ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے میگا ایونٹ میں آج دوسرا کوارٹر فائنل بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی فٹ، فارم میں ہیں اور ہر کھلاڑی محنت کررہا ہے، جبکہ بنگلہ ٹائیگرز کے کپتان مشرفی مرتضی نے کہا ہے کہ میچ کے لیے فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی ہے۔ آج کے میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کا سیمی فائنل میں مقابلہ تیسرے کوارٹر فائنل میچ کی فاتح ٹیم پاکستان یا پھر آسٹریلیا سے ہوگا۔

مزید خبریں :