19 مارچ ، 2015
ملبورن.....ورلڈ کپ کرکٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میںبھارت نے بنگلادیش کو 109رنز سے شکست دیکرسیمی فائنل کیلئے کوالی فائی کر لیا۔بھارت کی جانب سے دیئے گئے302رنز کے ہدف کے تعاقب میںبنگلہ دیش کی پوری ٹیم45ویں اوور میں193رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔بنگلہ دیش کی طرف سے نا صر حسین35،صابر رحمان30سومیا سرکار29 رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔بھارتی بیٹسمین روہیت شرما کو137رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔کامیابی کے بعد بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے جہاں اس کا مقابلہ کل ہونے والے پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔اس سے قبل ملبورن کرکٹ گرائونڈ پرکھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کیا فیصلہ کیا۔ روہیت شرما اور شیکھر دھون نے اچھا آغاز فراہم کیا، لیکن 75رنز کے مجموعی اسکور پر شیکھر دھون 30رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،بنگلا دیش کو دوسری وکٹ کے حصول کیلئے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا اورنئے بیٹسمین ویرات کوہلی صرف 3رنزبناکر آئوٹ ہوگئے۔راہانے بھی زیادہ دیروکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 19رنز بناسکے ۔اس کے بعد بنگلادیشی بالرز وکٹ کے حصول کیلئے سرتوڑ کوشش کی لیکن روہیت شرما اور سریش رائنا نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 122رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔سریش رائنا 65رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ اس دوران روہیت شرمانے اپنی سنچری مکمل کی ، انہوں نے 124گیندوں پر 137رنز بنائے۔ ایک روزہ میچوں میں یہ ان کی ساتویں سنچری ہے۔ دھونی 6رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔جدیجا 15گیندوں پر23رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ یوں بھارت نے مقررہ پچاس اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 302رنز بنائے۔تسکین احمد نے3جبکہ مشرفی مرتضیٰ، روبیل حسین اور شکیب الحسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔بنگلا دیش کی ٹیم نے ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ ناک آئوٹ مرحلے میںپہنچنے سفر طے کیا تھا جو کوارٹر فائنل میں اختتام پذیر ہوا۔