20 مارچ ، 2015
ایڈیلیڈ.........ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ایڈیلیڈ اول میں ہورہا ہے۔ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے ہر شعبے میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ کپتان محباح الحق کا کہنا ہے کہ آج کی وکٹ گزشتہ میچوں کی وکٹ سے مختلف ہے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، وکٹ کچھ تیز اور بائونس بھی ہے۔ فاسٹ بالر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ آج کا میچ بہت بڑا اور اہم ہے، آسٹریلیا کے خلاف ان کے ملک میں کھیلنا مختلف تجربہ ہوگا، اپنی کارکردگی سے مطعمن ہوں، مشکل وقت میں وکٹیں حاصل کرنے سے اعتماد بحال ہوا ہے، میچ میں تیز اورلائن میں گیند کرنے کی کوشش کروں گا، لگاتار فتوحات سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، ٹیم میں کینگروز کو شکست دینے کی قابلیت ہے۔ دوسرے جانب آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ ورلڈ کپ کا فائنل سمجھ کر کھیلیں گے، بہت عرصے سے ون ڈے میچز میں پاکستان ٹیم کی طاقت کا اندازہ درست نہیں لگایا جاتا، ان کے پاس مظبوط اٹیک، نوجوان و تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں اور فتح حاصل کرنے کے لیے اپنا بہترین کھیل پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق کینگروز ٹیم میں جوش ہیزل ووڈ کو پیٹ کمنز کی جگہ کھلایا جارہا ہے۔