کھیل
20 مارچ ، 2015

آسٹریلین بیٹسمینوں کیلئے وہاب ریاض کو کھیلنا وبال جان بن گیا

آسٹریلین بیٹسمینوں کیلئے وہاب ریاض کو کھیلنا وبال جان بن گیا

ایڈیلیڈ.........آج آسٹریلیا پاکستان سے جیت تو گیا لیکن اس کے بیٹسمینوں کے لیے وہاب ریاض کو کھیلنا وبال جان بن گیا تھا۔ وہاب نے ایسے ایسے باؤنسر مارے کہ کینگروز کا ان سے بچنا ایک ہالی ووڈ موی کی یاد دلا گیا۔وہاب ریاض کے باؤنسر تھے کہ پسٹل سے نکلے بلٹس، ایک کےبعد ایک حملہ، ایک کے بعد ایک باؤنسر، آسٹریلوی بیٹسمین خود کو بچاتے رہے، اننگز آگے بڑھاتے رہے، لیکن یہ سب ایک فلم دی میٹرکس کی یاد دلاگیا، کیا یہ وہی منظر نہیں، کیا یہ ویسی ہی فائرنگ نہیں اور کیا آسٹریلوی بیٹسمینوں کو بچنے کے لیے ایسا ہی نہیں کرنا پڑا۔

مزید خبریں :