کھیل
22 مارچ ، 2015

میکسیکو میں ریسلر گردن پر فلائنگ کک لگنے سے ہلاک

 میکسیکو میں ریسلر گردن پر  فلائنگ کک لگنے سے ہلاک

میکسیکوسٹی.......میکسیکو میں ریسلنگ کے دوران ایک ریسلر گردن پر فلائنگ کک لگنے سے چل بسا۔ شائقین اور ریسلر دیر تک یہی سمجھتے رہے کہ وہ زندہ ہے، کھیل جاری رہا۔ رپورٹ کے مطابق دنیا ابھی آسٹریلوی کرکٹر فل ہیوز کی موت کو بھلا نہیں پائی کہ اور ایک کھلاڑی دوران کھیل جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔میکسیکو میں پہلوان کی فلائنگ کک سے حریف کی روح پرواز کر گئی۔تماش بین تماشاسمجھتے رہے،تالیاں پیٹتے رہے۔باجا کیلیفورنیا میں میکسیکن پہلوان Pedro Aguayo Ramirez کو رنگ میں تڑپنے کی بھی مہلت نہ ملی ۔حریف ریسلر Oscar Gutierrez کی فلائنگ کک نے کام تمام کر دیا ۔پیدرو اس کک کے بعد ہوش میں نہ رہا۔رنگ میں موجود پہلوان سمجھتے رہے کہ پیدرو ناٹک کر رہا ہے۔تماشائی بھی کھیل کا حصہ سمجھ کر تالیاں پیٹتے رہے۔لیکن اس فلائنگ کک سے پیدرو رامیریزکی گردن اور ریڑھ کی ہڈی میں فیرکچر ہوا جو جان لیوا ثابت ہوئے ۔موت کے بعد بھی دو منٹ تک کھیل چلتا رہا۔35 سالہ پیدرو کو فوری ہستپال بھی پہنچایا گیا لیکن وہاں بھی صرف موت کی تصدیق ہی ہو سکی۔

مزید خبریں :